Whole Foods are best way to get nutrients. کی تمام مصنوعات اضافی غذاکے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ادویات نہیں ہیں۔احتیاط علاج سے بہتر ہے۔DXN

Reishi Mushroom Benifits رشی مشروم کے اجزا اور ان کے فوائد


یاد رکھیں رشی مشروم دوا نہیں ایک بہترین غذا ہےجس کی ہمیں  قدر کرنی چاہیئے۔

ناقص غذائیں، ماحولیاتی آلودگی،  کیمیائی کھادوں  کا استعمال  اور صاف پانی کی عدم دستیابی انسان کی صحت کو متاثر کر رہی ہیں۔  ان تمام کی وجہ سے انسانی جسم کے خلئیے خراب ہو جاتے ہیں اور انسان کادفاعی نظام کمزور  ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ جلد مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ رشی مشروم ایسے اجزا کا مرکب ہے جو جسم کے خلئیوں body cells کو فعال رکھتے ہیں اور دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ ان اجزا میں درج ذیل قابل ذکر ہیں۔

پانی(Water)
6.9%
لحمیات(Proteins)
26.4%
چکنائی(Fats)
4.5%
غذائی ریشہ(Fiber)
0.1%
نشاستہ(Carbohydrates)
43.1%

اس کے علاوہ رشی مشروم میں معدنیات بھی ہوتے ہیں جن کی تفصیل کچھ ایسے ہے۔

کیلشیئم(Calcium)
832mg/100g
فاسفورس(Phosphorus)
4150mg/100g
آئرن(Iron)
82.6mg/100g
میگنیشئم(Magnesium)
1030mg/100g
نیٹرئیم(Netrium)
375mg/100g
پوٹاشیئم(Potassium)
3590mg/100g

اس میں وٹامن B1, B2,B6بھی شامل  ہیں۔ اس کے علاوہ جدید میڈیسن میں استعمال ہونے والے کچھ اہم اجزا  قدرتی طور پر اس کا حصہ ہیں جو اس مشروم کو دوسری مشرومز سے ممتازبناتے ہیں۔ ان اجزا  میں ٹرائی ٹریپنائیڈز(Tritrepnoids)، ایڈینوسن(Adenosine)، آرگینک جرمینیئم(Organic Germanium)، پولی سیکرائیڈز(Polysacharides) اور گینوڈیرک ایسنس (Ganoderic Essence)شامل ہیں جو کہ بہت افادیت کے حامل ہیں۔


اب ہم آپ کو ان اجزا کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ٹرائی ٹریپنائیڈز(Tritrepnoids)

یہ ذائقہ میں کڑوا ہوتا ہے اور الرجی روکنے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔ یہ جسم میں موجود فاضل چربی کو ختم کر کے کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔

ایڈینوسن(Adenosine)

یہ ایک ریگولیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ خون کے سرخ ذرات کی بیرونی جھلی کو مضبوط بناتا ہے۔ خون کے ان ذرات کو کم کرتا ہے جو خون کی رگوں میں چپک کر خون کی روانی کو روکتے ہیں اور خون میں لوتھڑوں کے بننے کا سبب بنتے ہیں۔ ایڈرینل غدود کے فعل کو بہتر  بناتا ہے۔ میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور خون کی پی ایچ کو متوازن رکھتا ہے۔

آرگینک جرمینیئم(Organic Germanium)

یہ جسم میں توازن کو برقرار رکھتا ہے۔ آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور جسم کے الیکٹریکل چارج کو متوازن رکھتا ہے۔

 پولی سیکرائیڈز(Polysacharides)

یہ جسم کے فاسد مادوں کو کم کرتا ہے اورجسم کی مدافعت بڑھاتا ہے۔یہ شوگر کنٹرول کرتا ہے۔خون کے سرخ ذرات کو مضبوط کر کے ان کی آکسیجن لے جانے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔

گینوڈیرک ایسنس (Ganoderic Essence
یہ جسم کے ٹشوز کو دوبارہ بحال کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جلدی امراض پر قابو پایا جاتا ہے اور جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ منہ کے السر اور بیرونی زخموں کیلئے مئوثر ہے۔

Shearing is Caring