رشی مشروم، گانوڈرما ، گانوزہی کیا ہے؟
مشروم ایک
غذائیت سے بھرپور جنس ہے جس کو فصل کی طرح
کاشت کیا جاتا ہے اور خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں دو ہزار اقسام کی مشروم غذا کے طور پر استعمال
ہوتی ہیں۔ ان دو ہزار اقسام میں سے د وسو
کے قریب مشرومز کو دواوٗں میں بھی بطور
جزوٗ استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں
پائی جانے والی مشرومز میں لال مشرومز افادیت کے لحاظ سے سب سے اہم ہیں جن کی شکل انسانی اعضاو سے ملتی ہے۔ لال
مشرومز 6 طرح کی ہوتی ہیں اور یہ مشروم کی
ایک بہت نایاب قسم ہے۔ جن کے نام یہ ہیں۔
1.
پیکاک گانو Peacock Gano
2.
کم شین گانوKimsen Gano
3.
برین گانو Brain Gano
4.
لیور گانوLiver Gano
5.
روئیل گانو Ruyl
Gano
6.
ہارٹ گانو
Heart Gano
ان تمام 6
قسم کی مشرومز کو ٹشو ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکٹر
لم سواجن Dato' Dr. Lim Siow Jin نے پیوند کاری کر کے ایک نئی مشروم کاشت کی جس کو رشی مشروم کہا جاتا ہے ۔ اس مشروم نے میڈیکل سائنس میں ہلچل مچا دی ہے۔
![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgYo34l-hMtv7tElEZOLJfMNVA4dEG5iahOf-tixlVZi50PH8WQN5s67wtX3nqxpRp34R_eXJksOUXdaDbq6uHwk-ifCuEvgocNGU7rXzXWj8G5GhXSCzSS7-_l4ZRdZuh7sPn-Hv9MzAU/s1600/reishi-mushroom1.jpg)
رشٰی مشروم
کا باقائدہ استعمال خون کی گردش اور جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے جو کہ
صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس کو قوت مدا فعت بڑھانے کیلئے ایک عام ٹانک کی طرح استعمال
کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ ضمنی غذا کی طرح استعمال کرتے ہیں جیسے کہ پھل وغیرہ ۔