Whole Foods are best way to get nutrients. کی تمام مصنوعات اضافی غذاکے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ادویات نہیں ہیں۔احتیاط علاج سے بہتر ہے۔DXN

🍅 *املوک (جاپانی پھل)* 🍅 persimmon fruit

املوک  (جاپانی پھل)    persimmon fruit   

تعارف Introduction 


املوک موسمِ سرما کا ایک ذائقے دار پھل ہے۔ یہ پکے ہوئے گول ٹماٹروں سے ملتا جلتا ہے۔ انگریزی میں اس کو پرسی مین persimmon کہتے ہیں۔ آج سے ایک دہائی پہلے پاکستان کی سرزمین اس کے لئے نئی تھی کیونکہ اسے جاپان سے لایا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ شروع میں بیشتر علاقوں میں اسے " جاپانی پھل “ کہا جاتا تھا۔ اب تک بھی بعض علاقوں میں اس کو جاپانی پھل ہی کہا جاتا ہے۔ اس خوبصورت اور پیارے پھل کو پاکستان کی فضا خوب راس آئی ہے۔ چناچہ ہمارے یہاں اس کی کاشت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔


فوائد  Benefits

اس خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل میں قدرت نے دیگر پھلوں کی طرح بے شمار خوبیاں اور صفات رکھی ہیں اور یہی چیز اس کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی اور مقبولیت کی وجہ ہے۔ یہ گول ٹماٹر نما لال پھل اپنے اندر طاقت و توانائی کا خزانہ رکھتا ہے۔اسے کھانے سے چھلی ہوئی آنتیں ٹھیک ہو جاتی ہیں کیونکہ یہ لعاب دار ہوتا ہے اور اس کا نرم گودا آنتوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے جو آنتوں کے زخم کو ٹھیک کرتا ہے۔


تحقیق Research

جاپان میں ہونے والی تحقیق کے مطابق املوک بڑی آنت (قولون) میں پیدا ہونے والی بعض خرابیوں کو دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے نظام انہظام کے لئے بہترین اور مفید دوا کا نام دیا گیا ہے۔


 صحت کے لئے فوائد   Health Benefits

بعض اوقات بھاری یا ناقص غذا کے استعمال سے بڑی آنت میں ورم آ جاتا ہے
جس سے اخراج کا نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کے اثرات معدے پر بھی پڑتے ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق املوک کے مقا بلے میں کوئی اور چیز آنتوں کے ورم کا اتنی جلدی علاج نہیں کر سکتی۔

املوک کو کچی حالت میں توڑنے سے گاڑھا دودھ سا نکلتا ہے جو پھل پکنے کے بعد لعاب میں تبدیل ہو جاتا ہے

یہی لعاب آنتوں کے اندر کی نازک پرت کو نقصان پہنچائے بغیر وہاں جمع جراثیم وغیرہ کو سمیٹ کر خارج کر دیتا ہے،اسی لئے اسے،قبض،بڑی آنت میں ورم اور درد کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے۔

 

اسی طرح بعض ماہرینِ صحت اسے پھیپڑوں میں پانی بھر جانے یا اس کی جھلیوں میں ورم گلے کی سوزش اور خراش میں بھی مفید قرار دیتے ہیں۔
عام طور پر زیادہ جسمانی مشقت سے پٹھوں میں درد ہوتا ہے اور پٹھوں میں تکلیف دہ قسم کی اکڑن محسوس ہوتی ہے ان حالات میں املوک کا استعمال بہت فائدہ دیتا ہے۔کمر کے درد میں املوک کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ تندرست اور توانا رہیں تو آپ کو کیا پیناچاہیئے اسکو کلک کریں

اطباء کے نزدیک یہ گرم و خشک مزاج رکھتا ہے اس لئے اسے ہمیشہ اعتدال میں رہ کر ہی کھانا چاہیے۔
اس کے علاوہ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ پھل اچھی طرح پکا ہوا ہو کچا کھانا صحت کے لئے مضر ہو سکتا ہے۔

(پکا ہوا املوک چھلکوں سمیت کھانے سے فائدہ ہوتا ہے)

املوک کا کیمیائی تجزیہ اس کی افادیت پر مہر تصدیق ثبت کرنے کے لئے کافی ہے۔
100 گرام املوک کے غذائی اجزاء۔
وٹامن اے 630 بین الا اقوامی یونٹ
وٹامن بی (تھایامین ) 04 ء ملی گرام
رائبوفلاوین 08 ء ملی گرام
نایا سین 4 ء ملی گرام
پروٹین 2 ء 1 ملی گرام
حرارے 25
نشاستہ 7 ء 5 ملی گرام
کیلشئیم 11 ملی گرام
فولاد 4 ء گرام
فاسفورس 25 ملی گرام
پوٹاشیئم 170 ملی گرام

نوٹ:۔

املوک کو بطور دوا استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں

Shearing is Caring